Wednesday, January 31, 2024

پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا گیا

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 13 روپے 55 پیسے اضافے کی منظوری دے دی
وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 13 روپے 55 پیسے اضافےکی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 272 روپے 89 پیسے ہوگئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 75 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی ہے، اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی فی لیٹر قیمت 278 روپے 96 پیسے ہوگئی ہے۔ 24 پیسےکمی کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 186 روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ 2 روپے 3 پیسے اضافے سے لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 166روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ نگران وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی منظوری دی ہے۔


Click here to watch full vedio 


No comments:

Post a Comment

King Charles' heart melts as Prince Harry, Meghan send sincere message

  Prince Harry and Meghan Markle send message of peace to the royal family as 2025 begins By  Web Desk January 04, 2025 Prince Harry, Meghan...