Wednesday, January 31, 2024

باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حلقہ این اے 8 سے آزاد امیدوار ریحان زیب ہلاک

باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حلقہ این اے 8 سے آزاد امیدوار ریحان زیب ہلاک
خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 سے آزاد امیدوار ریحان زیب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک گئے۔ پولیس کے مطابق باجوڑ کے علاقے صدیق آباد میں آزاد امیدوار ریحان زیب پر نامعلوم آفراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ مزید پڑھیں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشرٰی بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس ہے کیا؟ فیصلے پر پی ٹی آئی کا سخت ردعمل، علیمہ خان اپنے وکیلوں پر برہم پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا انتخابات سے دستبرداری کا اعلان ریحان زیب کو زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ ریحان زیب کے پی ٹی آئی کا ورکر تھے اور آزاد حیثیت سے الیکشن لڑرہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد امیدوار پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے ریحان زیب کے تین ساتھی بھی زخمی ہوئے ہیں۔ ریحان زیب خود کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ہونے کا دعویٰ کررہے تھے تاہم پارٹی نے حلقے میں انتخابی ٹکٹ گل ظفر خان کو دیا تھا۔








No comments:

Post a Comment

King Charles' heart melts as Prince Harry, Meghan send sincere message

  Prince Harry and Meghan Markle send message of peace to the royal family as 2025 begins By  Web Desk January 04, 2025 Prince Harry, Meghan...